میونسپل کارپوریشن نے ایک وکیل کو پکڑ کر تھانہ کے سپرد کیا ہے ۔
گیا کے سول لائن تھانہ کی پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملے میں ایک جعلساز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نگر میونسپل کارپوریشن کے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ شاخ کے افسر راکیش کمار نے تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے کورڈینیٹر شیلیندر نے بتایا کہ ایک شخص میونسپل کارپوریشن میں سرٹیفکیٹ لے کر آئے، اسکول نے سرٹیفیکیٹ کو فرضی بتایا ہے۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ سرٹیفکیٹ کہاں سے بنوایا ہے تو انہوں نے ایک ایسے شخص کا نام لیا جو پیشے سے وکیل ہے۔اس وکیل کا عرفی نام ببلو ہے۔
اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے گارڈز تفتیش کے لیے پہنچے تو ملزم کے پاس سے متعدد برتھ سرٹیفکیٹ برآمد ہوئے ۔