اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ نے ورچول ریلی میں آر جے ڈی کو نشانہ بنایا

وزیر داخلہ امت شاہ نے پٹنہ میں اپنی ورچول ریلی میں لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی پر حملے کرتے ہوئے کہا کہ 'لالٹین دور سے لے کر ایل ای ڈی، لوٹ مار، چارہ بدعنوانی سے ڈی بی ٹی تک، ہم نے بہار میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔'

امت شاہ نے ورچول ریلی میں آرجےڈی کو نشانہ بنایا
امت شاہ نے ورچول ریلی میں آرجےڈی کو نشانہ بنایا

By

Published : Jun 7, 2020, 8:05 PM IST

امت شاہ جو انتخابی حکمت عملی کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران ان کے بیمار ہونے کی خبر بھی آئی جسے انہیں غلط قرار دیا۔ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ایک بار پھر انہوں نے کمان سنبھالی ہے۔

اس موقع پر شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ این ڈی اے کو 2/3 اکثریت اگلے اسمبلی انتخابات میں حاصل ہوگی۔

شاہ نے کہا کہ "مرکزی حکومت نے صحت سے متعلق انفراسٹرکچر کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد 1.25 کروڑ تارکین وطن کو بحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچایا۔'

'بہار کے لئے 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کے خصوصی پیکیج کے ذریعہ، مودی حکومت نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے عہد پر کام کیا ہے۔'

مہاجروں مزدوروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ مودی حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تمام افراد کو ان کے آبائی مقامات پر بحفاظت لے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز نے انہیں لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی ہماری سرحدوں میں داخل ہوتا تھا، ہمارے فوجیوں کا سر قلم کرتا تھا اور دہلی کے دربار میں اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'اڑی اور پلوامہ ہمارے دور میں ہوئے، یہ مودی اور بی جے پی کی حکومت تھی، ہم نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملہ کیا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا۔'

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کے پہلے سال میں جرت مندانہ اقدامات کیے گئے۔ 70 سالوں میں کسی سرکار نے یہ ہمت نہیں دکھائی مگر مودی جی نے وہ کر دکھایا۔

شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، شہریت ایکٹ میں ترمیم کرنے، تین طلاق کو جرم بنانے کے لئے قانون بنانے کے اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔ اور اسے حکومت کے تاریخی اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے رام مندر کے فیصلے کے بارے میں بھی بات کی۔

انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھارت کا لوہا مانتی ہے، امریکہ اور اسرائیل کے بعد اگر کوئی دنیا میں ہے جو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرسکتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details