امارت شرعیہ کی ارکان شوریٰ کی جانب سے میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں اتفاقِ رائے سے امارت شریعہ کے امیر کا انتخاب 9 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ارکان شوریٰ نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 9 اکتوبر کو 8ویں امیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔
امیر شریعت کا انتخاب 9 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ اس موقع پر مولانا شمشاد رحمانی نے کہا کہ بڑے خوشگوار ماحول میں ارکان شوریٰ نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تعلق سے 11 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ سب نے اتفاق رائے سے 9 اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔
واضح رہے کہ بہار کا معروف اور معتبر دینی ادارہ امارت شریعہ اپنے امیر کے انتخاب کے بارے تنازع کا شکار اور سرخیوں میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امارت شریعہ میں اختلافات کی تردید
واضح رہے کہ آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کا معاملہ اختلافات کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا تھا جب کہ امارت شرعیہ میں بحران نظر آرہا تھا۔ اس پورے بحران کے بیچ معاملے کو حل کرنے کےلیے میٹنگ بلائی گئی تھی۔