اردو

urdu

ETV Bharat / state

Begusarai Army Officer Amanullah بیگوسرائے کے امان اللہ بنے آرمی آفیسر

گیا آرمی آفیسر اکیڈمی سے آج بہار کے امان اللہ بھی پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ امان اللہ کا تعلق بیگو سرائے ضلع سے ہے ان کے والد فضائیہ فوج میں ہیں۔

بیگوسرائے کے امان اللہ بنے آرمی آفیسر
بیگوسرائے کے امان اللہ بنے آرمی آفیسر

By

Published : Jun 12, 2023, 4:29 PM IST

بیگوسرائے کے امان اللہ بنے آرمی آفیسر

گیا:گیا او ٹی اے میں 23ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ جوش و خروش کے ساتھ ہوئی۔ جنوبی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اجے کمار نے پریڈ کی سلامی لی۔ او ٹی اے سے پاس آؤٹ ہونے والے 82 افسران میں سے 72 کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ دس کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 72 میں سے سات بہار کے ہیں۔ بہار کے ان سات میں ایک امان اللہ بھی جن کا تعلق بیگو سرائے ضلع سے ہے، امان اللہ کے والد ایئر فورس میں افسر ہیں اور وہ فی الحال کشمیر میں تعینات ہیں، امان اللہ کے والد ایس ایم ڈی علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ میں پہلے فضائی فورس میں تھا لیکن اب ان کے بعد سیکنڈ جنریشن فوج میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے ملک کی خدمت کے لیے فوج منتخب کیا ہے اور اپنے بیٹے سے یہی توقعات وابستہ ہیں کہ بہادری دلیری سے ملک کی خدمت کرے گا تاکہ اپنی قوم اور اپنے ضلع و ریاست کا نام روشن کرسکے۔ آنے والی میری نسل فوج میں جاکر ملک کی خدمت کریں گی۔ امان اللہ نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے۔ کیونکہ کڑی محنت و مشقت کے بعد آج کا یہ دن ہمارے لیے فخریہ لمحہ ہے۔ اپنے والد کے سامنے جو ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ان کے سامنے کمیشن ہونا ان کے لیے بھی فخر اور خوشی کا موقع ہے۔ والدین نے ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ امان اللہ سیکنڈ مدراس میں کمیشن ہوئے ہیں، واضح ہو کہ یہ افسران تکنیکی اور خصوصی کمیشن کے افسران ہیں۔ وہ تین اور پانچ سال کی سخت تربیت کے بعد پاس آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پانچ افسران کو ایوارڈ ملا

گیا او ٹی اے کے علاوہ ان افسران نے ملک کے دیگر فوجی تربیتی اداروں سے تربیت حاصل کی ہے۔ اس موقع پر 5 افسران کو میڈلز سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ مہمان خصوصی نے نئے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں آپ سب محنت کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے ہیں۔ یہ لمحہ بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے۔ بدلتے وقت کے ساتھ جنگ ​​کے میدان میں بہت بڑے تکنیکی چیلنجز درپیش ہیں۔ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تکنیکی اور خصوصی دفاتر تیار کر لیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details