اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohan Bhagwat Statement بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے، موہن بھاگوت - موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت دو روزہ دورے پر متھلانچل میں ہیں۔ بھاگوت نے ناگیندر جھا اسٹیڈیم میں جسمانی یوگا پروگرام میں شرکت کی۔ اسی دوران انہوں نے ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو ہندو بتایا۔ Mohan Bhagwat Statement

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 29, 2022, 8:32 AM IST

دربھنگہ:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت بہار کے متھلانچل میں دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے پیر کی صبح ناگیندر جھا اسٹیڈیم میں جسمانی یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ یوگا پروگرام کے بعد رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کے قیام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سنگھ سماج کو متحد کرنے کا کام کرتا رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں، دوسرے مذہب کی خواہش نہیں کرنی چاہیے۔ اس یوگا پروگرام میں سینکڑوں رضاکاروں نے شرکت کی۔ All people living in India are Hindus Says Mohan Bhagwat

بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے، موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کا خواب سب کو متحد کرنا ہے۔ ایسا بھارت بنائیے کہ راشٹریہ سویم سیوک کے نام والی پٹی ہٹ جائے، آر ایس ایس والی پٹی لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے سنگھ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کی باتوں سے متاثر نہ ہوں بلکہ حالات کو خود دیکھ کر سن کر فیصلہ کریں۔ سنگھ سربراہ نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہرایا اور کہا کہ ملک میں رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں۔ وہ اس وقت جو بھی ہیں، ان کے آباؤ اجداد ہندو تھے اور آج بھی ہندو ہیں۔ All people living in India are Hindus Says Mohan Bhagwat

ABOUT THE AUTHOR

...view details