پٹنہ: راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان علی انور نے گذشتہ دنوں نوادہ ضلع کے پکھری پراواں میں ہوئی ماب لنچنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے قانون بنائے تاکہ آئندہ اس طرح کی واردات پر روک لگائی جا سکے۔
علی انور نے کہا کہ جس طرح بنگال، کیرل، راجستھان اور منی پور کی ریاستی حکومت نے ماب لنچنگ پر سخت قانون بنایا ہے، اسی طرح بہار میں بھی ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ نوادہ ضلع کے پکھری پراواں 25 سالہ باشندہ محمد عمران جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، اپنے بقایا رقم مانگنے سودن پور کے باشندہ سریش شاؤ کے یہاں گیا۔ اس پر دونوں میں بحث شروع ہو گئی۔ اتنے میں سریش شاؤ نے عمران کو اپنے یہاں یرغمال بنا کر مارپیٹ کی۔ محمد عمران کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں عمران کی موت ہو گئی۔