اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی پریس کی آڑ میں شراب کی تسکری، سات گرفتار - سات لوگوں کی گرفتاری

اطلاع ملتے ہی ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں سے کل 2481 بوتل شراب برآمد ہوا ہے، ساتھ ہی سات لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔

شراب کی تسکری، سات گرفتار
شراب کی تسکری، سات گرفتار

By

Published : Dec 14, 2020, 7:46 PM IST

ریاستی حکومت لاکھ دعویٰ کرے مگر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بہار میں شراب پر پابندی ہونے کے باوجود پولس محکمہ اب تک شراب سپلائی پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

ایسا ہی آج شراب تسکر بنگال سے دو گاڑی پک اپ و ماروتی سے کثیر تعداد میں شراب کا کھیپ لے کر بہار کے اندر داخل ہوا، بے خوفی کا عالم یہ ہے کہ گاڑی پر فرضی طریقے سے پریس کا اسٹیکر چسپاں ہوا تھا، جس کی آڑ میں تسکر گاڑی کو نکالنا چاہتا تھا۔

شراب کی تسکری، سات گرفتار

ارریہ پولس نے خفیہ اطلاع پا کر بیرگاچھی چوک پر گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کر دی۔ ایک گاڑی آگے راستہ صاف کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے نکل رہی تھی جب بیر گاچھی چوک پر گاڑی نمبر WB73F2673 کو تلاشی کے لئے روکا تو اس میں سے شراب برآمد ہوا، آگے چل رہی گاڑی کو میں سے بھی شراب برآمد ہوا اور پکڑ لیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، انہوں نے بتایا 'دونوں گاڑیوں سے کل 2481 بوتل شراب برآمد ہوا ہے، ساتھ ہی سات لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے'۔

پشکر کمار نے کہا کہ اس بار ہمارے گرفت میں لائنر بھی آیا ہے جو ڈائرکٹ شراب تسکری کا معاملہ کرتا ہے، گرفتار شراب تسکر میں رام روی داس، وجے پاسوان، رنویر پاسوان، رنجیت یادو، سونو پاسوان، کرشن کمار، نتیش پاسوان نامی لوگ شامل ہیں، سبھی کو جیل رسید کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیے
دربھنگہ میں سونے کی لوٹ کے بعد سات گرفتار

پولس محکمہ کا خوف شراب تسکروں پر بے اثر ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں آئے دن کشن گنج سرحد سے متصل بنگال سے شراب کا بڑا کھیپ کشن گنج، پورنیہ، ارریہ ہوتے ہوئے بہار کے دوسرے اضلاع میں پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے، بعض دفعہ پولس کی مستعدی سے شراب کی گاڑیاں پکڑاتی ہے اور کبھی شراب تسکر چکمہ دے کر نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details