گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں آج بھارت جوڑو یاتری عمیر احمد خان عرف ٹکا خان کا ولہانہ خیر مقدم کیا گیا، کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے ساتھ عمیر خان بھارت جوڑو یاترا میں بہار کی نمائندگی کررہے ہیں۔AIM Of Bharat Jodo Yatra IS To Bring India Together And Unite
بھارت جوڑو یاترا میں شامل عمیر خان کا ولہانہ خیر مقدم عمیرخان پہچان اور تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ جھارکھنڈ کانگریس اقلیتی سیل کے انچارج بھی ہیں۔ان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے ۔ان کے ماموں مرحوم شکیل احمد خان بہار کے قدآور لیڈرتھے ۔گیا آمد پر ای ٹی وی بھارت نے عمیر خان سے خصوصی گفتگو کی ہے ۔
عمیرخان نے کہاکہ راہل گاندھی کا پیغام محبت لوگوکے دلوں کو چھو گیا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف منافرت پھیلا کراکثریتی طبقے میں خوف پیدا کرنے کی سیاست کا بھی خاتمہ ہوگا۔ بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی میں خوف پیدا ہوگیا ہے کیونکہ بھارت جوڑو یاترا نے سارے پروپکنڈے کو ناکام کردیاہے۔
بھارت جوڑو یاترا میں شامل عمیر خان کا ولہانہ خیر مقدم انہوں نے کہاکہ آج لڑائی بی جے پی اور آرایس ایس کے ذریعہ پھیلائی گئی نفرت اور تشدد کے خلاف ہے۔ چونکہ نفرت اور تشدد ملک مخالف ہے۔ اس لئے راہل گاندھی کی لڑائی فرقہ پرستوں کے خلاف جاری رہے گی۔کانگریس کا ہر فرد راہل گاندھی کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madrasas Survey Row بی جے پی اور کانگریس حکومت نے مدارس کی توہین کی
عمیر خان نے بھارت جوڑو یاترا میں اپنی شمولیت پر کہاکہ انہوں نے کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے ذریعے نام پیش کئے جانے پر یاترا میں شامل یو نے کا ارادہ کیا۔ جس کے بعد بہار کانگریس یاتری کے کنوینر وسابق وزیر اودھیش سنگھ نے بہار کے پانچ یاتریوں میں ان کے نام کی سفارش کی ۔
واضح ہوکہ بھارت جوڑو یاترا تین دنوں کے لئے دیوالی کے موقع پر ملتوی کی گئی ہے ، اسی دوران عمیر خان اپنے گھر پہنچے ہیں ، آج کانگریس کے سبھی سنیئررہنماوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔سابق وزیراودھیش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہار اور مگدھ کے لئے فخر کی بات ہے کہ گیا کا ایک نوجوان یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چل رہاہے عمیر خان اسکے لئے مبارک باد کے مستحق ہیں AIM of Bharat Jodo Yatra Is To Bring India together And Unite