اردو

urdu

By

Published : Jul 16, 2022, 2:32 PM IST

ETV Bharat / state

Eid Milan program: تہواروں کو پرامن ماحول میں منانے کے بعد تقریب کا انعقاد

ضلع گیا کے ایم پی وجے کمار مانجھی نے ایک تقریب میں کہاکہ ضلع گیا میں قومی اتحاد آپسی بھائی چارہ اور گنگاجمنی تہذیب کی روایت رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں تہواروں کے موقع پر فرقہ پرست عناصر اپنے منصوبے وارادے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔ Eid Malan event held in Gaya

تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں عید الاضحی کا تہوار اختتام ہونے پر ہندو مسلم ایکتا کا جشن منایا گیا ، شہر کے نیو کریم گنج محلے میں عید ملن تقریب ہوئی، جس میں بقرعید کے دن پرامن ماحول کو اختتام کرانے اور آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے میں پیش پیش رہنے والے مقامی رکن پارلیمنٹ وجے کمار مانجھی، راجو برنوال صدر گیا مہانگر جے ڈی، مولانا عمرنورانی رہنماء جے ڈی یو کو اعزاز سے نواز گیا۔

Eid Malan event held in Gaya

تقریب کا انعقاد

دراصل یہ تقریب مسلم نوجوانوں کی جانب سے نیوکریم گنج میں منعقد ہوئی تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی وجے کمار مانجھی نے کہاکہ گیا امن اور عدم تشدد کا پیغام دیتا ہے، بقرعید آپسی بھائی چارے کے ماحول میں ختم ہوئی، اس میں ہرشخص کا تعاون رہاہے کہیں بھی ضلع میں معمولی تنازع بھی پیش نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہے کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں اپنے مذہب پر چلتے ہوئے دوسروں کے مذاہب کو بھی عزت دیں، چونکہ سماج تہذیب اور ثقافت کا ہم پر حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرسماجی عناصر سماج کو ہمیشہ توڑنے کی فکر کرتے ہیں، سماج کو ہی ان پر نظر رکھنے اور روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا ۔

اس موقع پر جے ڈی یو کے گیا مہانگر صدر راجو برنوال نے اپنی حکومت اور خاص کر وزیراعلی نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں مذہبی، سماجی اور ذاتی منافرت کی کوئی جگہ نہیں ہے، وزیراعلی کی قیادت بہار کے ہرفرد کی قیادت ہے۔

مزید پڑھیں:Ehsan Qureshi in Gaya: 'گیا جی مہوتسو' میں احسان قریشی نے سامعین کو محفوظ کیا

واضح رہے کہ گیا ایک حساس ضلع ہے، یہاں گزشتہ حال کے برسوں میں تہواروں کے موقع پر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہوئی، تاہم سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماوں کی امن کی پہل نے حالات کو پرامن رکھا ہے، چونکہ موجودہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ کو بقرعید کے موقع پر کشیدگی پھیلائے جانے کا ان پٹ تھا جسکے بعد انتظامیہ نے سماجی اور سیاسی ومذہبی رہنماوں کی مشترکہ پہل سے پرامن ماحول میں بقرعید کو اختتام کرانے میں کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details