اردو

urdu

شادی کے گھر میں آتشزدگی

ضلع ارریہ کے پرنداہا گاوں کے باشندہ محمد وہاب کے گھر گزشتہ روز بارات آنے والی تھی، مہمانوں کی آمد تھی لیکن اس حادثہ کے سبب شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

By

Published : Apr 25, 2019, 9:02 PM IST

Published : Apr 25, 2019, 9:02 PM IST

شادی کے گھر میں آتشزدگی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں باورچی محمد صابر کھانا بنانے میں مصروف تھے تب ہی باورچی خانے میں سلینڈر کی ادلا بدلی کے دوران ایک سیلینڈر کی سیل ٹوٹ گئی اور باورچی خانے میں جل رہے دوسرے چولہے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

اچانک آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں گھر کے 9 افراد آگئے اور وہ بری طرح سے جھلس گئے۔

شادی کے گھر میں آتشزدگی

متاثرین کو علاج کے لیے ارریہ صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوراً علاج شروع کردیا جھلسے لوگوں میں دو کی حالت نازک ہے۔

جھلسنے والوں میں چار بچیاں، تین خواتین اور دو آدمی شامل ہیں، اس تعلق سے ارریہ اسپتال کے ڈاکٹر جے این ماتھر نے بتایا کہ جن زخمیوں کی حالت نازک تھی انہیں کٹیہار میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے باقی لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
شادی کے گھر میں اچانک سے آتشزدگی سے پورا گھر صدمے میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details