اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیر شریعت سادس مولانا سید نظام الدین کی حیات و خدمات پر دو روزہ سیمینار

Two day seminar on the life and services of Ameer Sharia Sixth Maulana Syed Nizamuddin۔ بہار کے جید عالم دین حضرت مولانا سید نظام الدین علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات پر دو روزہ عظیم الشان کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے حالانکہ ابھی تاریخ متعین نہیں ہوئی ہے تاہم مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے بتایا کہ کانفرنس مئی 2024 میں ہوگی۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے علمائے کرام، دانشوروں، محققین، مصنفین اور معزز شخصیات کی آمد ہوگی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 1:59 PM IST

Two day seminar on the life and services of Ameer Sharia Sixth Maulana Syed Nizamuddin۔
Two day seminar on the life and services of Ameer Sharia Sixth Maulana Syed Nizamuddin۔

گیا:ریاست بہار میں حضرت مولانا سید نظام الدین امیر شریعت سادس وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حیات و خدمات پر دوروزہ قومی سمینار کے انعقاد کا فیصلہ ہوا ہے، دو روزہ سیمینار کے انعقاد میں مرزا غالب کالج بھی پیش پیش ہوگا، سکریٹری مرزا غالب کالج شبیع عارفین شمسی نے کہا کہ اس خبر کو سن کر لوگوں کو دلی مسرت ہوئی ہے۔ شمسی نے کہا کہ حضرت مولانا سید نظام الدین علیہ الرحمہ ہندوستان کے چند گنے چنے علماء ربانیین میں سے ایک تھے، انہوں نے ملت اسلامیہ ہندیہ کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی تھی، امارت شرعیہ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بلندیوں تک پہونچایا، آپ کی زندگی بڑی سادہ اور بے داغ تھی، مزاج میں حد درجہ انکساری، بردباری، غم خواری، آپ کا وصف خاص تھا، آپ کی جاۓ پیدائش گیا ہے، شہر گیا سے، یہاں کے علماء و دانشوران، دینی و ملی اداروں سے انہیں بڑا تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مرزاغالب کالج باکسنگ ٹیم نے انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ جیتا

سکریٹری شمسی نے بتایا کہ بہار کا مشہور کالج مرزا غالب کالج میں آپ کا بارہا آنا ہوا، کالج کے استحکام و ترقی میں آپ کی ذات گرامی سے برابر مدد ملتی رہی‌ اور ہمیشہ آپ کی دعا رہی، کالج کی کئی تاریخی تقاریب میں آپ نے صدارت فرمائی اور جب بھی آپ نے شہر گیا میں کسی اجلاس و کانفرنس کا پروگرام بنایا، کالج کے ذمہ داروں پر اعتماد کرتے ہوۓ انہیں آگے کیا گیا۔ کئی مشہور تاریخی کانفرنس، پیام انسانیت کانفرنس جس میں مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی میاں ندوی تشریف لاۓ تھے، اس کی پہلی میٹنگ اسی کالج میں ہوئی تھی۔ حضرت کے صاحبزادے مولانا عبدالواحد ندوی نے مولانا نظام الدین فاؤنڈیشن پٹنہ کےزیر اہتمام قومی سمینار کا جو فیصلہ کیا وہ قابل مبارک ہے، ان شاء اللہ یہ کانفرنس حضرت کے شایان شان مئی ماہ میں ہوگی۔ اور اسے کامیاب بنانے میں مرزا غالب کالج ہر طرح سے ساتھ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details