اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتوں سے متعلق جائزہ میٹنگ - دربھنگہ

بہار اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر یونس حکیم نے دربھنگہ کے سرکٹ ہاوس میں افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 7, 2019, 9:53 PM IST


میٹنگ کے دوران انہوں نے اقلیتوں سے متعلق تقریباً تمام محکمہ جات کی فائلوں کا بغور جائزہ لیا اور اقلیتوں کی بیداری و دیگر مسائل پر بھی تفصیلی تبصرہ کیا۔

متعلقہ ویڈیو

ڈاکٹر یونس حکیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقلیتوں سے متعلق تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ سے میں مطمئن ہوں تاہم چند مسائل ایسے ہیں جس میں افسران کو مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں مزید بتایا کہ ڈی ایس پی نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی انکوائری میں کسی کو رشوت نہیں دینی پڑ رہی ہے۔

چیرمین نے کہا کہ حکومت بہار کے وزیراعلی نتیس کمار 'سب کا ساتھ ساتھ سب کا وکاس' کے اصول پر کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details