اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون میں پھنسے لوگوں کے لئے قرنطینہ سینٹر بنایا گیا

ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے دورے کے دوران کہا کہ بودھ گیا نگما مانیسٹری میں بنائے گئے ٹرانزٹ پوائنٹ پر آنے والے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ آنے پائے اورساتھ ہی بہتر انتظامات کیے جائیں۔'

By

Published : Apr 30, 2020, 3:08 PM IST

لاک ڈاون میں پھنسے لوگوں کے لئے نگما مانیسٹری میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا
لاک ڈاون میں پھنسے لوگوں کے لئے نگما مانیسٹری میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا

ضلع گیا کے بودھ گیا میں واقع نگما مانیسٹری میں بنے ٹرانزٹ پوائنٹ کا ڈی ایم اور ایس ایس پی نے معائنہ کیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے وہاں کے کچن کے نظام کا مشاہدہ کیا اور کھانے کے پیکٹ تیار کرتے وقت گلپس کے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

لاک ڈاون میں پھنسے لوگوں کے لئے نگما مانیسٹری میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا

ڈی ایم ابھشیک کمار نے مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ پکا ہوا کھانا چیک کرتے رہیں۔ نگما مانیسٹری میں گیا ضلع سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے 71 افراد کو رکھا گیا ہے۔

ڈی ایم نے کہا کہ ضلع گیا کے مختلف بلاکس کے لوگوں کو جو نگما مانیسٹری میں ہیں 24 گھنٹے کے اندر گاڑی سے انہیں متعلقہ بلاکس پہنچایا جائے۔

انہوں نے بی ڈی او بودھ گیا ڈی سی ایل آر صدر اور نگما مانیسٹری میں تعینات مجسٹریٹ اور پولیس عہدیداروں سے کہا کہ یہ واضح رہے کہ نگما مانیسٹری ایک ٹرانزٹ سینٹر ہے۔ یہ قرنطینہ مرکز نہیں ہے۔

انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال کے ذریعہ کسی مشتبہ شخص کو یہاں قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا۔ مگدھ میڈیکل یا گیا شہری علاقہ سے مشتبہ افراد کو سدھارتھ بہار قرنطینہ سینٹر روانہ کیا جائے۔

تمام بلاک ڈویلپمنٹ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکوک افراد کو اپنے بلاکس میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں رکھیں۔

نگما سینٹرمیں ریاست یا دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد جو ضلع گیا میں پھنسے ہوئے ہیں ان لوگوں کو یہاں رکھا جائے گا۔ تاکہ انہیں متعلقہ ضلع یا ریاست میں بھیجا جا سکے۔

ڈی ایم ابھیشیک سنگھ کا دورہ

انہوں نے بودھ گیا کے بی ڈی او کو بتایا کہ نگما سینٹر کے مقام پررہنے کے بعد متعلقہ بلاکس کے قرنطینہ مرکز بھیجا جائے گا۔ ان تمام افراد کی فہرست تیار کریں جو نگما مانیسٹری میں مقیم ہیں اور انہیں 24 گھنٹوں کے اندر متعلقہ اضلاع اور بلاکس میں بھیج دیا جائے۔

وہیں ضلعی خفیہ برانچ کے انچارج روی شنکر کمار سے نگما میں ملازمین کی تعداد بڑھانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے نگما سینٹر میں میڈیکل ٹیم کو دو اضافی تھرمل اسکینر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ تاکہ جیسے جیسے مشتبہ افراد کی تعداد بڑھے، ان کی تفتیش میں کوئی پریشانی نہیں ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details