بیتیہ: ریاست بہار کے بیتیہ سے یو پی اے ٹی ایس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس پر ٹیرر فنڈنگ کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ بیتیہ کے رہائشی کے خاتہ میں پاکستان سے 70 لاکھ روپئے آئے تھے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق کینرا بینک اکاؤنٹ جس میں یوپی میں دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دینے کے لیے پاکستان سے 70 لاکھ روپے کی فنڈنگ کی گئی ہے، اسے بہار کے مغربی چمپارن کے شکار پور کے رہنے والے اظہار الحسین چلا رہے تھے۔ اس بینک اکاؤنٹ پر اظہار کا موبائل نمبر بھی ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتر پردیش میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کے لیے پاکستان کے کینرا بینک اکاؤنٹ سے 70 لاکھ روپے کی فنڈنگ کی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک کو 7 گرفتار مشتبہ دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر بے نقاب کیا گیا۔ اس ان پٹ کی بنیاد پر اے ٹی ایس غازی آباد کی ٹیم شکارپور پہنچی اور اظہار سے پوچھ گچھ کی جس میں اہم سراغ ملے۔
اظہار الحسین کا مشتبہ دہشت گردانہ تعلق سامنے آنے کے بعد ضلعی پولیس متحرک ہوگئی ہے، حالانکہ معاملہ پاکستان سے متعلق ہونے کی وجہ سے بیتیہ پولیس کچھ بھی کہنے سے گریز کررہی ہے۔ اظہار الحسین کی گرفتاری پر نارکٹیا گنج کے ایس ڈی پی او پرکاش سنگھ نے کہا، ’’تفتیش جاری ہے‘‘۔ تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔دوسری طرف بیتیہ کے ایس پی امریش ڈی نے کہا، ’’اس معاملے میں فی الحال کچھ کہنا درست نہیں ہے۔‘‘ دوسری طرف بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے اس معاملے میں کہا ہے کہ ’’ تفتیش جاری ہے۔ بس اب انتظار کرو۔