ریاست بہار کے ضلع کیمور سے دو دن قبل لاپتہ ایک سترہ برس لڑکے کا اب تک سراغ نہیں مل پانے سے فکر مند کنبہ کے لوگوں نے ایس پی سے فریاد لگائی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ معاملہ بھبھوا شہر کے وارڈ نمبر 22 کا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ دلشاد کھیلنے کے لیے دو دن پہلے گھر سے نکلا تھا، لیکن گھر واپس نہیں آیا، لواحقین نے بتایا کی لڑکا کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا۔
واضح رہے کہ وہ 17 جولائی کی شام کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن شام دیر تک جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو گھر والوں کو پریشانی ہونے لگی۔
گردونواح کے ساتھ رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، لیکن تاحال پتہ نہیں چل سکا، اس ضمن میں ایس پی دلنواز احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
کنبہ کے لوگوں نے بھی تحریری شکایت درج کوائی ہے، تاہم ایس پی دلنواز احمد پورے معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔