اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا وائرس کے 94 نئے کیس

بہار کے چوبیس الگ، الگ اضلاع میں مزید 94 لوگوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4420 ہوگئی ہے۔

بہار کے چوبیس الگ، الگ اضلاع میں مزید 94 لوگوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4420 ہوگئی ہے
بہار کے چوبیس الگ، الگ اضلاع میں مزید 94 لوگوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4420 ہوگئی ہے

By

Published : Jun 4, 2020, 10:30 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو دوپہر جاری بدھ کو دیر رات کی جانچ رپورٹ میں کوروناوائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 12، 12 معاملے ویشالی اور پورنیہ ضلع میں پائے گئے ہیں۔

وہیں نوادہ میں آٹھ اور گوپال گنج، سپول، رہتاس اور جہان آباد میں سات، سات لوگ پازیٹیو ہوئے ہیں۔

اسی طرح پٹنہ اور سہرسہ میں چار، چار، گیا، بیگو سرائے اور بھاگلپور میں تین، تین، نالندہ، سمستی پور، ارول، دربھنگہ اور جموئی میں دو، دو اور مظفر پور، مشرقی چمپارن، اورنگ آباد، کیمور، لکھی سرائے اور سیتامڑھی میں ایک، ایک سمیت کل 94 لوگوں کے کورونا انفیکشن کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بہار کے چوبیس الگ، الگ اضلاع میں مزید 94 لوگوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4420 ہوگئی ہے

واضح رہے کہ ان میں 14 خواتین بھی شامل ہیں، اس طرح 94 پازیٹیو ملنے سے بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4420 ہوگئی ہے ۔

محکمہ نے بتایا کہ متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں سکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details