اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار کا ساتھ چھوڑنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

کشن گنج اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر کو چادھمن حلقے کے جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد نے پارٹی تبدیل کرنے خبروں کو افواہ قرار دیا۔

By

Published : May 30, 2019, 3:08 AM IST

جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد


خیال رہے کہ ضمنی انتخابات کو لیکر سیاست گرما گئی ہے وہیں دوسری طرف کوچادھامن حلقہ کے جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد کے آئندہ صوبائی انتخاب میں پارٹی بدلنے کی افواہوں سے علاقے میں چہ مہ گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران مجاہد عالم نے پارٹی بدلنے کی بات کو افواہ قرار دیا۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 'بہار میں 13 برس سے زیادہ وقت سے نتیش کمار کی گٹھ بندھن والی سرکار ہے، چاہے گٹھ بندھن کسی بھی جماعت کے ساتھ کیوں نہ رہی ہو، خواہ پارلیمانی انتخاب ہو یا پھر قومی انتخاب، ہر بار بہار کی عوام نے نتیش کمار پر اعتماد کیا ہے اور انہیں حکومت کی باگ ڈور سونپی ہے۔ ابھی حالیہ رزلٹ دیکھ لیجیے، این ڈی کے ساتھ جو سیٹ شئیر ہوئے تھے کشن گنج چھوڑ کر سبھی سیٹیں جے ڈی یو نے جیتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'رہی بات میری پارٹی چھوڑنے کی تو میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ میری جانب سے کسی بھی صورت میں پارٹی چھوڑنے کی بات کبھی سامنے نہیں آئیگی۔ میں نے اپنے سیاسی کریر کی شروعات نتیش کمار کی پارٹی کے ساتھ کی۔ اس پارٹی کے ساتھ جو انصاف کے ساتھ نہ صرف ترقی کی بات کرتی ہے بلکہ اپنے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ بھی پہناتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details