ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریاست بہار کے کیمور ضلع میں اب تک ایک بھی پازیٹیو مریض نہیں تھا۔
حکومت نے بھی کیمور ضلع کو گرین زون میں شامل کر رکھا تھا۔ لیکن ایک ساتھ 8 لوگوں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ سبھی افراد ایک ہی کنبہ کے ہیں۔
ضلع میں اب خطرہ گہراتا جا رہا ہے۔ اب تک ریاست بہار کا کیمور ضلع گرین زون میں مانا جا رہا تھا اب یہ ضلع بھی گرین سے ریڈ زون میں بدل گیا ہے۔