اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: لاک ڈاؤن کے بعد لوٹ کی بڑی واردات

بینک منیجر رویندر پنڈت نے بتایا کہ' 8 سے 10 کی تعداد میں آنے والے شرپسندوں نے ڈکیتی کے وقت بینک صارفین کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔ سبھی کے پاس ہتھیار تھے۔'

پٹنہ: لاک ڈاؤن کے بعد لوٹ کی بڑی واردات
پٹنہ: لاک ڈاؤن کے بعد لوٹ کی بڑی واردات

By

Published : Jun 23, 2020, 10:26 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے انیس آباد موڑ پر واقع پنجاب نیشنل بینک میں شرپسندوں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیتے ہوئے 60 لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں۔

بینک منیجر کے مطابق 'شرپسندوں نے ملازمین کو بندوق کی پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔'

بینک منیجر رویندر پنڈت نے بتایا کہ' 8 سے 10 کی تعداد میں آنے والے شرپسندوں نے ڈکیتی کے وقت بینک صارفین کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔ سبھی کے پاس ہتھیار تھے۔'

وہیں اطلاع ملتے ہی متعدد تھانوں کی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

فی الحال پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ بینک منیجر کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد پٹنہ میں لوٹ کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details