ضلع ویشالی کے رستم پور پولیس آؤٹ پوسٹ کے کیولا گھاٹ کے نزدیک پولیس نے ایک پک وین کی تلاشی لی۔ اس دوران وین سے 45 کارٹون انگریزی شراب برآمد کیا۔
بہار: 45 کارٹون انگریزی شراب برآمد - انگریزی شراب
بہارکے ضلع ویشالی میں پولیس نے ایک پک اپ وین سے 45 کارٹون انگریزی شراب برآمد کی ہے۔
sharab bandi in Bihar
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کیولا گھاٹ کے نزدیک ایک ٹھکانے پر شراب کی کھیپ اتاری جارہی ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس نے مذکورہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ موقع سے پک اپ وین پر لدی 45 کارٹون ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ موقع سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔