اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک سے 380 کارٹن انگریزی شراب برآمد - liquor carried at bihar by truck

بہار کے ویشالی ضلع میں گرول تھانہ علاقہ کے محمد پور دریاگاﺅں کے نزدیک حاجی پور۔ مظفر پور قومی شاہراہ نمبر۔22 پر پولیس نے ایک ٹرک پر لدی 380 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے۔

بہار میں انگریزی شراب
بہار میں انگریزی شراب

By

Published : Dec 24, 2019, 5:12 PM IST

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں شراب کی بڑی کھیپ لائی جا رہی ہے۔ معلومات کی تصدیق کے بعد کل دیر رات محمد پور دریا گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر۔22 پر ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران ٹرک پر لدی 380 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ حالانکہ ٹرک ڈرائیور اور خلاصی فرار ہو نے میں کامیاب رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے اور اس کی قیمت قریب 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر ٹرک مالک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔معلومات ملنے کے بعد اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details