اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک سے سینکڑوں کارٹون انگریزی شراب برآمد - انگریزی شراب

بہار میں ٹرک سے لاکھوں روپے کی 371 کارٹون انگریزی شراب برآمد کی گئی، جس میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انگریزی شراب برآمد کی، دو سمگلرز گرفتار

By

Published : Aug 7, 2019, 5:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں بیدو پور تھانہ علاقہ کے چک سکندر بازار سے پولیس نے چھاپے ماری کرکے ایک ٹرک سے 371 کارٹون انگریزی شراب برآمد کی، اور دو سمگلرز کو گرفتار بھی کیا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ بیدو پور تھانہ علاقہ میں شراب کی بڑی کھیپ لائی جانے والی ہے، اسی اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات چک سکندر بازار میں ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔

اس دوران ٹرک میں چھپا کر رکھی گئی 371 کارٹون انگریزی شراب برآمد کی گئی، برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے اور اس کی قیمت قریب بیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس کاروائی میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور شیام کمار اور خلاصی راجیش کما ر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔

پولیس ان دونوں سے تفتیش کررہی ہے، ان کے خلاصے کی بنیاد پر مقامی شراب کاروباری کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details