اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ریل ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں دو افراد گرفتار - 2 agent arrested in kaimur

بہار کے کیمور میں بینک آف بڑودہ کے کسٹمر سروس سینٹر نام پر ریل ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت کے کاروبار کو آر پی ایف نے بے انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں، تھانہ کدرہ علاقہ کے گاؤں نیور کے دو نوجوانوں کو آر پی ایف نے گرفتار کیا ہے۔

2 agent arrested for selling illegal railway e-ticketing in kaimur
کیمور: کسٹمر سروس سینٹر کی آڑ میں ریل ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت

By

Published : Jul 9, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 2:13 PM IST

گرفتار کیے جانے والوں میں تریلوکی سنگھ ولد رام نگینہ سنگھ اور اس کا ساتھی رنجیت کمار شامل ہیں۔

رنجیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نواس گاؤں کے رامکانت چندرونشی کا بیٹا ہے۔ آر پی ایف نے ان دونوں سے 101 سے زائد ریلوے ای ٹکٹ برآمد کیے ہیں، جن ٹکٹوں کی قیمت 83000 روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

اس غیر قانونی کاروبار میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔ آر پی ایف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریل ٹکٹ ایجنٹ کے اس نیٹ ورک انکشاف کے لئے آر پی ایف کا چھاپہ مار کارروائی مسلسل دو دن سے جاری تھا۔

آر پی ایف سہسرام کے انچارج انسپکٹر پردیپ کمار راوت کی سربراہی میں ایک چھاپے میں اس گاؤں کے ترلوکی سنگھ کو بینک آف بڑوڈا کے کسٹمر سروس سنٹر کے نام پر غیر قانونی طور پر ای ٹکٹ بنا کرفروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

اس کام میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 70 سے زائد ای ٹکٹیں برآمد ہوئی ہیں، جس کی قیمت تقریباً 50000 روپے ہے۔

دوسری طرف ایک اور ٹکٹ ایجنٹ رنجیت کمار کو بھی انسپکٹر انچارج کی سربراہی میں گرفتار کیا گیا ہے ، جو تریلوکی سنگھ کے ساتھ اس غیر قانونی کاروبار میں شامل تھا۔ اس کے قبضے 31 ای ٹکٹ ضبط ہوئے جن کی قیمت تقریباً 33000 روپے ہے۔ اس کام میں استعمال ہونے والے اس کا موبائل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر ڈی ایس راناوت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سُشانت دوبے، راجیش کمار رائے ، کانسٹیبل آر کے سبرامنیم، اجیت کمار، سونو کمار گپتا وغیرہ آر پی ایف کے چھاپہ مار کارروائی میں شامل تھے۔

اس ضمن میں آر پی ایف نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمین سے رابطے میں رہنے والے دوسرے افراد کی ہسٹری دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Darbhanga Blast: عمران، ناصر اور سلیم کو این آئی اے نے پٹنہ کورٹ میں پیش کیا

Last Updated : Jul 9, 2021, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details