اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: دوا منڈی میں دو دکانوں میں چوری - دوا منڈی میں واقع شانتی کمپلیکس

فتح بہادر روڈ پر واقع دوا منڈی میں دو دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا 14 لاکھ روپے کی چوری کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ واردات کو انجام دینے والے چوروں کا یہ کارنامہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

گیا: دوا منڈی میں دو عدد دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری
گیا: دوا منڈی میں دو عدد دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری

By

Published : Feb 16, 2021, 10:10 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے کوتوالی تھانہ میں واقع فتح بہادر روڈ کے دوا منڈی میں دو دکانوں کا شکر کاٹ کر چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

گیا: دوا منڈی میں دو عدد دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری

اس معاملے کو لے کر تھانہ انچارج منوج کمار نے بتایا کہ دو دکانوں میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں دکانداروں نے پولیس کو سات لاکھ روپے نقد اور سات لاکھ روپے کی دوائی چوری ہونے کی بات بتائی ہے۔

دراصل تھوک دوا منڈی میں واقع شانتی کمپلیکس میں دوا فروش ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری پربھات کمار سنہا کے پراگتی میڈیکل ہال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گیا: دوا منڈی میں دو عدد دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری

پربھات کمار نے کہا کہ دن بھر فروخت اور بقایہ رقم دکان میں ہی رکھے جاتے ہیں، جو کہ دوسرے دن بینک میں جمع ہوتے ہیں۔ دکان میں تین لاکھ کیش اور دو لاکھ کی قیمتی دوائیں غائب ہیں۔ دوا کو اسٹاک سے ملایا جا رہا ہے۔ چیکنگ کے بعد چوری ہوئے رقم میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ تلسی فارما میں چوری کادوسرا واقعہ پیش آیاہے ۔ یہاں سے چار لاکھ نقد رقم اور پانچ لاکھ روپے کی دوا غائب ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ چوری کا واقعہ دونوں دکانوں میں شٹر لاک کاٹ کر انجام دیا گیا ہے۔ کتنی رقم چوری ہوئی ہے یہ صرف زبانی بتایا گیا ہے۔ دکانداروں کی طرف سے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ہے لیکن نقد رقم اور دوائی سمیت لاکھوں روپے کی چوری ہوئی ہے۔

گیا: دوا منڈی میں دو عدد دکانوں کا شٹر کاٹ کر چوری

پولیس نے بتایا کہ شانتی مارکیٹ میں جائے واردات پر سی سی ٹی وی لگے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا گیا ہے۔ فوٹیج میں تین مجرم چوری کرتے پائے گئے ہیں۔ مجرموں کے چہروں پر ماسک ہیں۔ اسی لئے ان کی پہچان نہیں ہو پا رہی ہے پھر بھی اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوا منڈی میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ عام لوگوں کو اس دوا کی پہچان نہیں ہے۔ یقینی طور پر وہ لوگ جو دوا فروش ہیں، یا دکانوں میں کام کرتے ہیں۔ وہ سستی اور مہنگی دوا کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دوا منڈی سے ہی وابستہ افراد ہیں، جنہوں نے مجرموں کے ساتھ مل کر یہ جرم کیا ہے۔ یہ تفتیش کا معاملہ ہے۔ اس واقعے کے بعد دکاندار خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'

واضح رہے کہ فتح بہادر روڈ کے دوا منڈی میں لاکھوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے، مارکیٹ کے اندر اور باہر کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details