بہار میں مانسون کے آتے ہی لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے بارہ اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے پٹنہ، جہاں آباد، لکھی سرائے، بھاگل پور، مونگیر، بیگوسرائے، کھگڑیا، نالندہ، شیخ پورہ، کیمور اور روہتاس میں ہلکی بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرے گی۔