اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نو رزلٹ نو ووٹ' طلبا کا شدید رد عمل - مگدھ یونیورسٹی

ریاست بہار میں مگدھ یونیورسٹی کے لاکھوں طلبا نے عام انتخابات میں تعلیمی مسائل حل نہ ہونے پر کہا کہ اس مرتبہ وہ کسی کو بھی منتخب نہیں کریں گے بلکہ احتجاجا 'نوٹا' کا استعمال کریں گے۔

'نو رزلٹ نو ووٹ' طلبا کا رد عمل

By

Published : Apr 8, 2019, 11:36 PM IST


ریاست بہار کے ضلع گیا سے پٹنہ آئے سینکڑوں طلباء نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار وہ حق رائے دہی کے طور پر نوٹا کا استعمال کریں گے ان کا الزام تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کے لوگ ان کی پریشانی سن نہیں رہے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

گیا کی مگد یونیورسٹی نے ان لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو اندھیرے میں ڈال دیا ہے تین سالہ ڈگری کورس کے لیے پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی انہیں رزلٹ نہیں ملا ہے یونیورسٹی نے اب تک ان کے مسائل کو حل نہیں کیا ہے حالانکہ کئی مہینے سے یہ لوگ گیا اور پٹنہ میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ بہار کے گورنر نے یونیورسٹیوں کو واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اکیڈمی کلینڈر درست کریں وقت پر امتحان اور رزلٹ دیں لیکن اس کا کوئی اثر مگد یونیورسٹی انتظامیہ پر نہیں ہوا۔

ان تمام طلبہ و طالبات نے کہا کہ اس بار یہ انتخاب کے دوران حکمراں جماعت کو سبق سکھائیں گے ان لوگوں نے واضح طور پر کہا کہ ووٹ کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ بیشتر نے کہا کہ نوٹا کا استعمال کریں گے ان سب کا نعرہ تھا 'نو رزلٹ نو ووٹ'

ABOUT THE AUTHOR

...view details