پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 71 اسمبلی نشستوں پر کل 1091 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ اس میں سے 26 امیدواروں نے اپنے نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔ جس کے بعد پہلے مرحلے کے انتخاب کے لئے اب کل 1065 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
وہیں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، تیسرے مرحلے کے لئے 13 اکتوبر سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگا۔
اس دوران انتخابی تیاریوں میں مصروف الیکشن کمیشن کی ٹیم بلیک منی کے حوالے سے ریاست بھر میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔