اردو

urdu

ETV Bharat / state

corona cases in bihar: بہار میں اچانک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب کیسے پہنچ گئی؟ - اردو نیوز بہار

بہار میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کے بعد محکمہ صحت سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار میں 3951 مزید افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

10000 thousand patients died in Bihar
بہار میں اچانک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب کیسے پہنچ گئی؟

By

Published : Jun 10, 2021, 12:47 PM IST

بہار میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہے؟ تو سب کا جواب 5458 تھا، لیکن بدھ کے روز اچانک یہ 9429 ہو گئی۔ ایسی صورتحال میں ہر ایک کے ذہن میں صرف ایک سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ اچانک تعداد میں 3951 کا اضافہ کیسے ہوگیا؟

اپریل سے ہلاکتوں کی تعداد میں تقریباً چھ گنا اضافہ

محکمہ صحت کے مطابق بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بدھ تک مرنے والوں کی 5478 کی تعداد کے علاوہ تصدیق کے بعد 3951 دیگر لوگوں کی موت کی یہ تعداد جوڑ دی گئی ہیں۔ محکمہ کے ذریعے جاری کردہ اعداد و شمار میں حالانکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اضافی اموات کب ہوئی ہیں لیکن ریاست کے تمام 38 اضلاع کا بریک اپ تذکرہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار

اگر تازہ ترین اعداد و شمار پر غور کریں تو کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جان گنوانے والوں کی تعداد 8000 کے قریب ہے۔ یہی نہیں اپریل سے اموات کی تعداد میں تقریباً چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

کورونا سے پٹنہ میں کل 2303 اموات

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق صرف دارالحکومت پٹنہ میں مجموعی طور پر 2303 اموات ہوئیں۔ وہیں ضلع مظفر پور 609 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تصدیق کے بعد پٹنہ میں سب سے زیادہ 1070 اضافی اموات شامل کی گئی ہیں۔ اس کے بعد بیگو سرائے میں 316، مظفر پور میں 314 اور سی ایم نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں 222 اضافی اموات شامل کی گئیں۔

آپدا پربندھن وبھاگ، بہار

محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری پرتیی امرت کے مطابق، 'ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور پنچایتوں سے بھی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ تمام مقامات سے معلومات حاصل کرنے کے بعد، ہلاکتوں کی تعداد میں 3951 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

بہار میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق 10000 کی موت ہو چکی ہے۔ بلیک فنگس سے بھی بہار میں اب تک 55 اموات رجسٹرڈ کی جا چکی ہے۔ کل 98 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور فی الحال 368 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔

سرکاری اعداد پر ایک نظر

بدھ کے روز ریاست میں 589 کورونا متاثر ملے، 20 افراد ہلاک، 55 مریض پٹنہ میں پائے گئے۔

کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ - 3951

بدھ کے روز صحت یاب ہوئے مریض۔ 1114

بدھ کے روز کورونا جانچ۔ 100196

اب تک کل صحت یاب۔ 698397

ایکٹیو مریضوں کی تعداد- 7353

ریکوری ریٹ۔ 97.65 فیصد

اب تک کل متاثر۔ 715189

اب تک کل اموات۔ 9431

اب تک کل جانچ۔ 30876628

مزید پڑھیں:

coronavirus update: ایک دن میں ریکارڈ اموات، کیسز میں کمی

بہار میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد کو لیکر اپوزیشن سے لیکر عام عوام تک تذبذب میں ہیں، لیکن محکمہ اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ سخت تنقید کے بعد اب محکمہ کے افسران اچانک سامنے آئے اور وضاحت دیتے ہوئے یہ کہہ کر نکل گئے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details