سرحدی علاقہ اوڑی میں جمعہ کو ایک 35سالہ خاتون کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔
اوڑی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت - سرحدی قصبہ اوڑی
شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سرحدی قصبہ اوڑی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
فوت ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ خالدہ بیگم زوجہ محمد اشرف شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گھر میں تعمیرات کے کام کے دوران خالدہ بیگم بجلی کا کرنٹ لگنے فوت ہو گئیں۔ گرچہ خاتون کو فوری طور ہیلتھ سنٹر اوڑی منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔