اردو

urdu

ETV Bharat / state

’جل شیری علاقہ جل سے محروم‘

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جل شیری نامی علاقے میں پانی کی شدید قلت سے علاقے کی کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’جل شیری علاقہ جل سے محروم‘
’جل شیری علاقہ جل سے محروم‘

By

Published : Oct 21, 2020, 3:58 PM IST

قصبہ بارہمولہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع جل شیری نامی علاقے کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

’جل شیری علاقہ جل سے محروم‘

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی وہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی نے کئی سال قبل علاقے میں پانی کی پائپیں نصب کیں تاہم ابھی تک علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب مقامی آبادی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پینے کا صافی پانی حاصل کرنے کے لیے مقامی باشندوں کو ہر روز کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے کئی بار چکر کاٹے، تاہم ان کے مطابق علاقے میں پانی بحال نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس ضمن میں مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے جل شیری علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرکے جلد از جلد پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details