اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلہامہ کی ویٹرنری میں ڈاکٹر موجود نہیں

مقامی لوگوں نے کہا اگرچہ اس سلسلہ میں کئی بار انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی گئی تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بلہامہ کی ویٹررنری میں ڈاکٹر موجود نہیں
بلہامہ کی ویٹررنری میں ڈاکٹر موجود نہیں

By

Published : May 25, 2021, 3:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حلقہ انتخاب رفیع آباد کے دور دراز علاقہ بلہامہ ناری بل میں آج سے تین سال قبل حکومت نے ویٹررنری قائم کی تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو سہولیات فراہم ہو اور وہ اپنے مویشوں کا علاج یہاں پر کرے۔ تاہم ویٹرنری میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ڈسپنسری تو موجود ہے مگر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلہامہ کی ویٹررنری میں ڈاکٹر موجود نہیں

انہوں نے بتایا کہ جب بھیان کے مویشی بیمار ہوتے ہیں تو انہیں اس وقت کافی پریشانی ہوتی ہے کیونکہ اس ویٹررنری میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے ہیں۔مقامی لوگوں نے کہا اگرچہ اس سلسلہ میں کئی بار انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی گئی تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ویٹررنری میں ڈاکٹر تعینات کئے جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details