شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کی فروٹ منڈی میں ٹرک یارڈ نہ ہونے کی وجہ سے فروٹ گروورس اور ٹرک ڈرائیور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ٹرک یارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے بائیرز پریذیڈنٹ مدثر احمد بٹ نے کہا 'آج سے پانچ سال قبل حکومت نے فروٹ منڈی کے نزدیک ٹرک یارڈ کے لئے زمین دیکھی تھی لیکن آج تک اس کے اوپر نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے'۔
مدثر کا کہنا ہے 'سوپور فروٹ منڈی میں ہزاروں کے تعاون میں میوے کی ٹرکس ہوتے ہیں اور اکثر اس کی وجہ سے جام ہوتا ہے۔ ہم نے یو ٹی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ وہ اس ٹرک یارڈ پر کام شروع کرے مگر بد قسمتی کی وجہ سے ابھی بھی کام شروع نہیں ہوا'۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیاں مبینہ فرضی تصادم: 'لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کیا جائے گا'
انہوں نے کہا کہ ہم ایل جی گورنر سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس ٹرک یارڈ پر کام شروع کرائیں تاکہ فروٹ منڈی کے ساتھ وابستہ لوگوں کو اور زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔