راشن کی تقسیم سے قبل آدھار کارڈ کی آن لائن تصدیق سے سرحدی قصبہ اوڑی کے باشندے کافی پریشان ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سست رفتار انٹرنیٹ کے سبب بائیو میٹرک مشین اکثر و بیشتر پوری طرح کام نہیں کر پاتی، نتیجتاً صارفین کو راشن کی فراہمی میں دقتیں پیش آتی ہیں۔
اوڑی: راشن کی تقسیم سے قبل آدھار کارڈ کی آن لائن تصدیق سے لوگوں کو مشکلات مقامی باشندوں نے کہا کہ آدھار کارڈ کی آن لائن تصدیق کے بغیر صارفین کو راشن فراہم نہیں کیا جاتا جس سے مقامی باشندے اکثر و بیشتر راشن حاصل کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں ابھی بھی بعض افراد نے آدھار کارڈ نہیں بنوایا، اس صورتحال میں انہیں راشن نہ ملنے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے راشن کی تقسیم میں آدھار کارڈ کی آن لائن تصدیق کے عمل کو لازمی قرار دیے جانے کے حکمنامے پر نظر ثانی کیے جانے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:PAGD Meet: سرینگر میں گپکار الائنس کی اہم میٹنگ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں رہائش پذیر کثیر آبادی کا ابھی بھی آدھار کارڈ تیار نہیں ہوا ہے، نیز جنہوں نے آدھار کارڈ تیار کیا ہے، انہیں بھی سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث آن لائن تصدیق نہ ہونے پر راشن فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں رہائش پذیر غریب عوام کو وقت پر راشن فراہم کرنے کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔