جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری JKLI سے وابستہ ایک اہلکار جمعرات کو ضلع ادھمپور کے فوجی اسپتال میں قریب گیارہ دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔
فوت ہونے والے اہلکار کی شناخت توصیف احمد قریشی ولد محمد سلیم قریشی ساکن کلگی، اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔
توصیف احمد 31 اکتوبر کو اس وقت شدید زخمی ہو گئے تھے جب انکی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (JK05J-3523) سرینگر - مظفرآباد روڈ پر نند سنگھ پل، اوڑی کے قریب کھائی میں جا گری تھی۔
گاڑی میں ان کی زوجہ بھی سوار تھی تاہم وہ معجزاتی طور بچ نکلی تھی۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ: سیاحتی مقام گلمرگ میں سال کی دوسری برفباری
حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور ایس ڈی ایچ اوڑی منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد توصیف احمد کو جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا تھا۔
توصیف احمد کو ضلع ادھم پور کے فوجی اسپتال نازک حالت میں ریفر کیا گیا جہاں وہ گیارہ دنوں تک موت و حیات کی کشمکشن میں رہنے کے بعد بالآخر جمعرات کی صبح فوت ہو گئے۔