اردو

urdu

ETV Bharat / state

Union MoS BL Verma visits Baramulla: مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے بارہمولہ کا دورہ کیا

وزیر مملکت (ایم او ایس) بی ایل ورما نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیری پنڈتوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑ رہی ہے، اور ہر وقت ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ BL Verma on Kashmiri Pandits

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے بارہمولہ کا دورہ کیا
مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے بارہمولہ کا دورہ کیا

By

Published : May 12, 2022, 2:15 PM IST

بارہمولہ : شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں مرکزی مملکت وزیر بی ایل ورما نے ضلع کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر، اور باقی اعلی عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ وزیر مملکت (ایم او ایس) بی ایل ورما نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیری پنڈتوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑ رہی ہے، اور ہر وقت ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔Union MoS BL Verma visits Baramulla

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے بارہمولہ کا دورہ کیا


ڈاک بنگلو بارہمولہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ورما نے کہا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے قانونی حقوق اور انصاف کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے محمد یاسین ملک کے بارے میں کہا کہ انہوں نے منگل کو دہلی کی ایک عدالت کے سامنے سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت تمام الزامات کا اعتراف بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے کیونکہ ان کی پارٹی عدلیہ اور اس کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details