اردو

urdu

ETV Bharat / state

روی شنکر پرساد نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

عوامی رابطہ مہم کے تحت آج مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا

روی شنکر پرساد نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا
روی شنکر پرساد نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

By

Published : Jan 23, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

اپنے دو روزہ دورے کے دوران روی شنکر پرساد نے ضلع کے ڈاک بنگلہ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

روی شنکر پرساد نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے وزیر موصوف نے اسپورٹس اسٹیڈیم قائم کرنے پر جموں و کشمیر اور ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کشمیری بچوں میں کافی صلاحیت ہے اور ان میں نیشنل کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کا جذبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جب میں بارہمولہ آیا تو یہاں کے بچوں کو خوش دیکھ کر مجھے کافی خوشی ہوئی۔ میں نے بچوں سے بات چیت کی۔ بچوں کا کہنا تھا اس سپورٹس سٹیڈیم سے ہم اب سردیوں میں بھی کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گے ۔ انٹرنیٹ پر عائد پابندی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کوشیش کر رہے ہے وادی میں جلد سے جلد انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔

اسپورٹس اسٹیڈیم کے تعمیر کرنے پر مقامی بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں کھیلنے کے لیے ملک کی دیگرریاستوں میں جانا پڑھتا تھا اب ہمیں یہاں پر ہی کھلنے کو ملےگا بچوں نے سرکار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سرکار کے شکرگزار ہے جنہوں نے یہاں سٹیڈیم قائم کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ وادی میں اور بھی ایسے سٹیڈیم بنائیں جائیں تاکہ یہاں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور کھیل میں اپنا مستقبل بنا سکیں۔
گزشتہ روز روی شنکر پرساد نے سرینگر کا دورہ کر کے کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ مرکزی وزراء کی 36 رکنی ٹیم عوامی رابطہ مہم کے تحت 18 سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورے پر ہے۔وزراء کی یہ ٹیم جموں کے 51 علاقوں کا دورہ کر رہی ہے جبکہ وادی کشمیر میں یہ ٹیم محض 8 علاقوں میں جائے گی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details