اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں نامعلوم لاش برآمد - ای ٹی وی بھارت

موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بارہمولہ میں نامعلوم لاش برآمد
بارہمولہ میں نامعلوم لاش برآمد

By

Published : May 18, 2021, 12:57 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کے روز مبینہ طور پر ایک غیر مقامی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پٹن علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب آج صبح چند مقامی لوگوں نے سڑک کے کنارے ایک لاش دیکھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا جس کے بعد پولیس لاش شناخت کے لئے لے گئی۔

ذرائع کے مطابق موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details