بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے رہنے والے دو نوجوانوں نے دیش بھکتی پر ایک نغمہ ریلیز کیا ہے ۔ ایچ ڈی ایم اوڑی نے مقامی لوگوں کی موجودگی میں اس گیت کو ریلیز کیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں امن و امان کلچرل کلب اور پہاڑی یوتھ آرگنائزیشن نے ایس ڈی ایم آفس اوڑی میں دیش بھکتی پر ایک گانا ریلیز کیا۔ سفری فاروق اور راشد اشرف نامی دو نوجوانوں نے یہ گیت ریلیز کیا۔
ایس ڈی ایم اوڑی ہرویندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اوڑی کی عوام جب کچھ اچھا کام کرتی ہے تو مجھے فخر ہوتا ہے آزادی کے 75 سال پورے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر ہمارے اوڑی کے دو نوجوانوں نے مل کر ایک ایسا نغمہ ریلیز کیا ہے، ہمیں بہت خوشی ہے۔