شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک عسکریت پسند مخالف آپریشن کے دوران البدر نامی عسکری تنظیم سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسندوں نے خود سپردگی کردی ہے۔
یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اورغیر معمولی واقعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ عسکریت پسند عام طور پر اہل خانہ و فورسز کی طرف سے خود سپردگی کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
فوج کے کمانڈنگ آفیسر ایچ ایس سہائے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں نے 23 ستمبر 2020 کو عسکری صف میں شامل ہوئے تھے، سہائے نے بتایا کہ میں نے ان کے گھر والوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا اگر آپ کے بچوں نے یہ راستہ ترک کیا تو ان کو قانونی کاروائیوں کے بعد ان کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتانے کا معاملہ: بھارتی حکومت کی ٹویٹر کو تنبیہ
انہوں نے بتایا کہ حکمت کو بروئے کار لاتے ہوئے فورسز نے دونوں مقامی عسکریت پسندوں کو ان کے والدین کی موجودگی میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ انہیں باہر آنے کی صلاح دی تھی۔