اردو

urdu

ETV Bharat / state

Infiltration Attempt in Uri اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک: فوج - کشمیر میں درانداز ہلاک

فوج نے بارہمولہ کے اوڑی علاقہ میں ایل اور سی پر دارندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تصادم کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

two-infiltrators-killed-in-uri-huge-amount-of-arms-and-ammu-recovered-army
اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک ، فوج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 10:39 PM IST

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک ، فوج

بارہمولہ:شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس دوران فوج نے تصادم کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ کے اُوڑی سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ایل او سی کے اُس پار سے بھاری ہتھیاروں سے لیس دراندازوں کی ممکنہ دراندازی کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر سرحد پر فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور انسداد دراندازی گرڈ کو مضبوط کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں مسلسل بارش اور کم روشنی کی سبب دراندازوں نے خراب موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے دراندازی کی کوشش کرنے لگے۔فوج کے الرٹ دستوں نے ان دراندازوں کو روکا، جس کے نتیجے میں علاقہ میں بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ روشنی آنے تک جاری رہا۔فوجی ترجمان نے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو درانداز ہلاک ہوگئے اور دراندازوں نے ہلاک شدگان کی لاشوں کو ایل او سی کے اُس پار لے جانے میں کامیاب حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

فوجی ترجمان نے کہا کہ علاقے کو رات بھر نگرانی میں رکھا گیا۔فوج نے 22 اکتوبر کو علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا،جس دوران فوجی اہلکاروں کو تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔برآمد شدہ اسلحہ میں دو اے کے سیریز کی رائفلیں، چھ پستول، چار چینی دستی بم، کمبل اور دو خون آلود تھیلے شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی اور ہندوستانی کرنسی کے نوٹ، پاکستانی ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔فوجی ترجمان نے بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے سرچ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے اور موسم میں بہتری کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ جائے تصادم پر برآمد شدہ اشیاء اور خون کے نشانات سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دو درانداز شدید طور پر زخمی ہوئے جس وجہ سے انہوں نے اسلحہ وگولہ بارود وہی پر چھوڑ کر اس پار فرار کی راہ اختیار کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details