اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار

Drug peddlers Arrested بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

two-drug-peddlers-arrested-in-baramulla
بارہمولہ میں دو منشیات فروش ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 6:23 PM IST

بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بارہمولہ نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔منشیات فروشوں کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی۔


پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تھانہ بارہمولہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ کی سربراہی میں آزاد گنج بارہمولہ میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 20 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔

گرفتار شخص کی شناخت نذیر احمد گگرو ولد عبدالخالق ساکن آرام پورہ آزاد گنج بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔گرفتار شخص کو پی ایس بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کیس درج کیا گیا۔

اسی طرح تھانہ بجہامہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بجھامہ کی سربراہی میں بجھامہ بارہمولہ میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ ان کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3.2 کلو گرام کینابیس پاؤڈر جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔گرفتار شخص کی شناخت اقبال وار ولد احمد وار ساکن گجر پتی لچھیپلورہ بجہامہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکوہ شکص کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہمولہ پولیس نے ایک بار پھر عوام سے منشیات کی جنگ کے خلاف ایک جٹ ہونے کی اپیل کی۔ پولیس نے عوام سے معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاونم دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details