بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں کچوا مقام چندوسہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 60 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ ان کی شناخت ثاقب راشد ولد عبدالرشید ساکن کنیس پورہ اور ذیشان علی ولد علی محمد ملک ساکن ڈیلینا بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس چندوسہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: