محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جسمانی طور معذور افراد کی مالی امداد کے علاوہ مختلف اسکیموں کے تحت وہیل چیئر، آلات سماعت کے علاوہ دیگر اشیاء بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے جسمانی طور معذور لوگوں کو ٹرائی سائیکلز tricycle فراہم کیے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر افسر، سوپور نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے تحت جسمانی طور خاص افراد کو وقتا فوقتاً مالی امداد کے علاوہ دیگر اشیاء بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں موجود ان خاص افراد کی معاونت کے لیے انتظامیہ ہمیشہ کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دور میں جسمانی طور خاص افراد کو دفتر مدعو کرنے کے بجائے ان کے گھروں میں جاکر نہ صرف انہیں مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں بلکہ ان کی معاونت بھی کی جاتی ہے۔