بارہمولہ: دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لئے مشہور گلمرگ میں مقامی و غیرمقامی سیاح ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور اسی طرح ٹنگمرگ کے مشہور و معروف درنگ واٹر فال Drung Waterfall کو دیکھنے کے لیے اس ٹھٹھرتی سردی میں سیاحوں کی کافی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اگر چہ ابھی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹنگمرگ اور گلمرگ میں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ Drung Waterfall at Tangmarg
Drung Waterfall at Tangmarg درنگ آبشار پر سیاحوں کا ہجوم - درنگ واٹر فال پر سیاحوں کا ہجوم
درنگ آبشار Drang Waterfall ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن گلمرگ کے سفر کے دوران یہ ایک دن کی پکنک کے لیے کافی موزوں ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ اگر دنیا میں کوئی خوبصورت جگہ ہے تو وہ کشمیر ہے اور گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ کا واٹر فال بھی بے حد خوبصورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم خوش قسمت لوگ ہے کہ ہم آج اس واٹر فال کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کو دیکھنے کا لطف اور احساس ہی الگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ اس وقت کشمیر میں ٹھنڈ کافی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ کشمیر کے مختلف جگہوں پر جاکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔ Drung waterfall at Tangmarg وادیٔ کشمیر میں رواں برس کے موسم سرما میں سیاحوں کی آمد کافی زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک خوش آئین قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :Drang Waterfall in Gulmarg: درنگ واٹر فال سیاحوں کی توجہ کا مرکز