سوپور:شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کے تین معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Militant Associate Arrested in Sopore
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعہ کے روز سوپور کے بومئی چوک میں ناکہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گوری پورہ سے بومئی کی طرف آنے والے تین مشتبہ افراد کو دیکھا گیا اور انہیں رکنے کو کہا گیا، تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے مستدی کا مظاہرہ کرکے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 9 پوسٹرز اور 12 پاکستانی جھنڈے برآمد کیے گئے۔'