بارہمولہ: جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ میں لشکر طیبہ/ ٹی آر ایف کے تین عسکریت پسند معاون کو گرفتار کیاہے۔ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم شدت پسند تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف سے منسلک 3 عسکریت پسند کے معاونین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق جھولا پل کے قریب کلگئی کے مقام پر 13 سکھلی، 185 بی این بی ایس ایف اور بارہمولہ پولیس کے ساتھ مشترکہ ناکہ چیکنگ اور گشت کے دوران کمل کوٹ سے بیگ لے کر قومی شاہراہ کی طرف آنے والے دو مشتبہ افراد کو روکا جن کی شناخت ضمیر احمد کھانڈے ولد عظیم کھانڈے ساکنہ مدیاں کمال کوٹ اور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔