اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2020, 9:55 PM IST

ETV Bharat / state

ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں و کشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اساتذہ کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کے لیے انتظامیہ سے اپیل کی گئی۔

teachers joint action committee meeting held at sopore
ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں و کشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس ضلع صدر ذیشان پرویز کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی شعبے میں ہوئے نقصانات کی تلافی کے لیے اساتذہ سے زیادہ توانائی صرف کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کے لیے انتظامیہ سے اپیل بھی کی گئی۔

ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر ذیشان پرویز

ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر ذیشان پرویز نے انتظامیہ سے اساتذہ کے پرموشن کے تعلق سے سرعت لانے کی بھی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے جائز مطالبات کو ہر حال میں تسلیم کرانے کی یقنی دہانی بھی کرائی۔

علاوہ ازیں انھوں نے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی فریب کاری اور جعلسازی سے بچنے کے لیے ہمہشہ تیار رہیں تاکہ مفاد پرست عناصر کی ہر کوشش کو ناکام کرکے اساتذہ کی عزت و وقار کو بحال رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

اجلاس کے دوران مقررین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جھوٹ پر ہمیشہ حق کی فتح رہی ہے اور انشاءاللہ جموں و کشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک بے لوث قیادت بن کر ابھری ہے اور ہمیشہ حق اور سچ پر عمل پیرا رہنے کے لیے عہد بند بھی ہے۔

اجلاس میں جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں جنرل سیکرٹری ٹیجیک سلیم ساگر کے علاوہ اسٹیٹ میڈیا انچارچ عظمت اقبال، ضلع فائنانس بارہمولہ عبدالرشید، ضلع پبلسیٹی سکریٹری بارہمولہ لون جاوید زالوری، زونل صدر ڈانگرپورہ فیاض احمد گوجری، زونل صدر واگورہ محمد اکبر، زونل صدر نہال پورہ مصطفی محی الدین، زونل ایڈوائزر سوپور عاشق حسین، پبلسیٹی سیکرٹری زون ڈانگرپورہ نصیر الغنی، فائنس سیکرٹری زون ڈانگر پورہ جاوید خالق، پرویز احمد دھوبی، محمد مقبول، تصدق حسین، الطاف حسین، نزہر احمد وگے، نزہر احمد چوپان، نذیر احمد میر، طائر احمد، شاہجہاں احمد، نثار احمد، غلام محمد ڈار، مشتاق احمد ہتھلنگو کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details