وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل شام کے اوقات میں تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے گاؤں بومئی میں اس وقت لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے جب آندھی اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے متعدد املاک تباہ ہوگئے، جن میں ایک نجی اسکول ایگل انگلش میڈیم پبلک اسکول بھی شامل ہے۔
سوپور میں تیز ہواؤں کی وجہ سے متعدد املاک کو نقصان بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے عبد الرشید میر ولد عبد الخلیل میر ساکنہ جانوارہ زینگیر کے مکان کا بھی چھت اکھڑ جانے سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔
تیز بارش کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ میں کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل شام کے اوقات میں تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضہ دیا جائے۔