شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نگلی علاقے میں پبلک پارک حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'حکومت نے نو برس قبل اس پارک کے لیے کام شروع کیا تھا لیکن پارک کا تعمیری کام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے اور جو بھی عمارت بنی ہے وہ بھی کافی خستہ حال ہے۔'
لوگوں کا الزام ہے کہ 'لاکھوں روپے خرچ کر کے کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔'