اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bandipora IED Blast Incident بانڈی پورہ آئی ای ڈی دھماکہ معاملہ حل، دو ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار - ایس ایس پی سوپور پریس کانفرنس

سوپور پولیس نے کینسہ بانڈی پورہ میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکہ معاملے میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسندوں کی شناخت کیونسہ بانڈی پورہ کے رہنے والے ارشاد گنائی اور وسیم راجہ کے طور پر کی گئی ہے۔ Sopore Police Cracks Kenusa Bandipora IED incident

Sopore Police cracks kenusa bandipora ied incident, two let hybrid militants arrested
بانڈی پورہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس: دو عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Nov 7, 2022, 12:31 PM IST

Updated : Nov 7, 2022, 6:08 PM IST

سوپور:سوپور پولیس نے کینسہ بانڈی پورہ میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس کے معاملے میں دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسندوں کی شناخت کیونسہ بانڈی پورہ کے رہنے والے ارشاد گنائی اور وسیم راجہ کے طور پر کی گئی ہے۔۔ پولیس نے ان لوگوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ Sopore Police Cracks Kenusa Bandipora IED incident, two LET Hybrid Militants Arrested

بانڈی پورہ آئی ای ڈی دھماکہ معاملہ حل، دو ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

ایس ایس پی سوپور شبیر نواب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے آج دس بجے وٹلب علاقہ میں ایک مشکوک حرکت دیکھی۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جن کا نام ارشاد احمد گنائی ساکن کینسہ بانڈی پورہ ہیں۔ پولیس نے مذکورہ نوجوان سے ایک بیگ برآمد کیا جو میں دو آئی ڈیز برآمد ہوئی ہے۔تفتیش کے دوران مذکوہ نوجوان نے ایک اور نوجوان کا نام دیا جس نے فوجی گاڑی پر 27 اکتوبر کو بانڈی پورہ میں آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا۔ایس ایس پی سوپور نے کہا کہ دونوں ہائی برڈ عسکریت پسندوں پر پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کی اور اس حوالے سے مزید تفیش شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقہ میں 27 اکتوبر کو اس وقت کم شدت کا دھماکہ ہوا جب فوج کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 7, 2022, 6:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details